25 اپریل 2015 - 11:51
دشمن کو منہ توڑ جواب دیں گے: پوردستان

اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے کمانڈر نے کہا ہے کہ فوج دشمنوں کے جارحانہ اقدامات کا دنداں شکن جواب دے گی-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کی بری فوج کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل احمد رضا پوردستان نے ہفتے کے روز نامہ نگاروں کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ ایران کی بری فوج، مقدس دفاع کے آٹھ برسوں کے تجربے سے استفادہ کرتےہوئے اپنی پوری قوت و توانائی کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کے دفاع کے لئے تیار ہے اور وہ اپنی سرزمین کےخلاف کسی بھی جارحانہ کارروائی کی اجازت نہیں دے گی۔ انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کی دفاعی بنیادیں، معنویت کے ساتھ مستحکم ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج رہبر انقلاب اسلامی کے رہنما ارشادات اور فرامین کو عملی جامہ پہنانے کے لئے، اپنی تمام تر توانائی بروئے کار لائے گی۔

.......

/169